ابنا: رامیں مہمان پرست نے ایران اور شام کی حکومتوں کوگرانے کے بارےمیں امریکی سنیٹر مک کین کےبیان کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بعض امریکی حکام اپنے قدسے بڑی باتیں کرتےہیں۔ مہمان پرست نے شام کے حالات کے بارےمیں کہا کہ مختلف ملکوں کےباشندے مختلف مطالبات رکھتےہیں اور ان مطالبات پر توجہ کرکے انہيں قانون کے دائرے میں پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا اگر یہ مطالبات پرامن طریقے سے پیش کئے جارہےہيں تو عوام پرتشدد ڈھانا صحیح نہیں ہے جبکہ بحرین، یمن اور دیگر ممالک میں حکام کی تشدد آمیز پالیسیوں نے مسائل کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ حکومتوں کوہوشیار رہنا چاہیے کہ مغربی ممالک اور صیہونی، فتنے پھیلانے میں کامیاب نہ ہونےپائيں انہوں نے کہا کہ بعض امور کو بڑھا چڑھا کر پیش کئےجانے کا مقصد اکثریت پر اقلیت کی رائے مسلط کرنا ہے۔
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169